Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمن ایتھلیٹ نے آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ 2015 ءجیت لی

جرمن ایتھلیٹ نے آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ 2015 ءجیت لی
October 12, 2015
ہوائی (ویب ڈیسک) جرمن ایتھلیٹ جان فروڈینو اور سوئزرلینڈ کی رائف نے آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ دو ہزار پندرہ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ امریکی ریاست ہوائی میں ہونے والی آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں جرمنی کے ایتھلیٹ جان فروڈینو نے دو اعشاریہ چار میل سوئمنگ، ایک سو بار میل سائیکلنگ اور چھبیس اعشاریہ دو میل میراتھن دوڑ آٹھ گھنٹے چودہ منٹ اور چالیس سیکنڈ میں مکمل کر کے مجموعی طور پر فتح حاصل کی۔ جرمنی کے ہی رابرٹ آندرے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں سوئٹزرلینڈ کی رائف نے ان تینوں کیٹیگریز کو آٹھ گھنٹے ستاون منٹ اور ستاون سیکنڈ میں مکمل کر کے چیمپئن شپ جیت لی۔ برطانیہ کی ایتھلیٹ ریچل جوائس دوسرے اور آسٹریلیا کی لز بلیش فورڈ تیسرے نمبر پر رہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔