Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:   فلورین میئر اور ڈیاگو شاوٹزمین نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:   فلورین میئر اور ڈیاگو شاوٹزمین نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
July 27, 2017

برلن (ویب ڈیسک)جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کے  فلورین میئر اور ارجنٹائن کے ڈیاگو شاوٹزمین نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ دونوں کھلاڑی کل کوارٹرفائنل میں ان ایکشن ہوں گے ۔

تفصیلات کےمطابق جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصاب شکن مقابلے جاری ،،ٹرافی پر قبضہ جمانے کے لیے کھلاڑی خوب محنت میں مصروف پری کوارٹر فائنلز میں دلچسپ میچز ہوئے ۔

پہلے معرکے میں میزبان ملک کے فلورین میئر اور روس کے آریڈی کوزنیسوف کے درمیان گھمسان کا رن پڑا دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ دیکھنے کو ملا۔ جرمن اسٹار نے عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے چھ تین،چھ چار اور چھ چارسے میدان مارا،شاندار جیت کے بعد میئر نےکوارٹرفائنل میں بھی جگہ پکی کر لی۔

دوسرے میچ میں ارجنٹائن کے ڈیاگو شاوٹزمین اور  جرمنی کے مارسل اسٹبی آمنے سامنے ہوئے ،،جرمن کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ ایک سے اپنے نام کیا ۔

لیکن دوسرے اور تیسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی نے خوب جان ماری اور عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ دو اور چھ چار سے کامیابی سمیٹی۔ فاتح کھلاڑی کل کوارٹرفائنل  مرحلے میں ان ایکشن ہوں گے ۔