Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمن اوپن ٹینس ، نکولس جیری اور لینارڈومائیر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جرمن اوپن ٹینس ، نکولس جیری اور لینارڈومائیر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
July 28, 2018
برلن ( 92 نیوز) جرمن اوپن ٹینس میں چیلی کے نکولس جیری اور ارجنٹائن کے لینارڈو مائیر نے جرمن اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ، جیری نے آسٹریا کے ڈومنیک تھیم اور مائیر نے شوارٹز مین کو کوارٹر فائنل میں شکست دی ۔ جرمن اوپن ٹینس کا ایونٹ اختتام کی جانب گامزن ہے  جب کہ کھلاڑیوں کی ٹائٹل جیتنے کے لیے سر توڑ کوششیں جاری  ہیں ۔ پہلے کوارٹر فائنل میں  چیلی کے نکولس جیری اور آسٹریا کے ڈومنئیک تھیم میں زور کا جوڑ پڑا جس میں چیلی ٹینس اسٹار نے اسٹریٹ سیٹس سے میچ اپنے نام کیا ۔ پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا لیکن ٹائی بریکر پر چیلی ٹینس اسٹار نے فتح سمیٹ کر برتری حاصل کر لی ۔ دوسرے سیٹ میں ڈومنیک تھیم نے میچ میں واپسی کی بھر پور کوشش کی ، لیکن نکولس جیری نے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے لینارڈو مائیر نے اپنے ہی ہم وطن شوارٹز مین کوایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے دھول  چٹائی۔