Thursday, February 22, 2024

جرمن اور چینی سفیروں کے یومِ پاکستان پرقوم کو مبارکباد کے پیغامات

جرمن اور چینی سفیروں کے یومِ پاکستان پرقوم کو مبارکباد کے پیغامات
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جرمن اور چینی سفیروں کے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد کے پیغامات دیئے۔

جرمن سفیرنے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا وہ اپنے میزبان ملک کے باسیوں کی اچھی صحت، کامیابی اور خوشحالی کے لئے دُعاگو ہیں۔ یقین ہے خوشحالی اس ملک کا مقدر ہے، پاکستان زندہ باد!

چینی سفیرکی طرف سے بھی پاکستانیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، کہتے ہیں پاکستان اور چین نئی کامیابیوں کے حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔