Saturday, October 1, 2022

جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبریارڈ زورن کی جی ایچ کیو آمد

جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبریارڈ زورن کی جی ایچ کیو آمد
 راولپنڈٰی (92 نیوز) جرمنی کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل ایبریارڈ زورن کی جی ایچ کیو آمد ہوئی۔ جرمن چیف آف جنرل سٹاف کی آمد پر پاک آرمی کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دفاع اور سکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان، بھارت کشیدگی سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ایبریارڈ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا۔ جرمن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے کہا پاکستان نے اقوام متحدہ امن مشنز میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دوسری طرف چینی نائب وزیر خارجہ کانگ یوآن یو کی بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔