Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمنی کو شکست‘ نیمار کے گول نے برازیل کو مینز فٹ بال کا نیا اولمپک چیمپئن بنا دیا

جرمنی کو شکست‘ نیمار کے گول نے برازیل کو مینز فٹ بال کا نیا اولمپک چیمپئن بنا دیا
August 21, 2016
ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) ریو اولمپکس میں تمغے جیتنے کا سلسلہ پوری آب و تاب کےساتھ جاری ہے۔ برازیل مینز فٹ بال کا اولمپک چیمپئن بن گیا جبکہ پندرہ دن گزر جانے کے باوجود کوئی ملک بھی تمغوں کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے نہیں دھکیل سکا۔ تفصیلات کے مطابق برازیل میں جاری دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے میں تمغوں کی دوڑ جاری ہے۔ مینز فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں برازیل اور جرمنی آمنے سامنے آئے۔ مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا اور معاملہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر چلا گیا جہاں میزبان برازیل نے جرمنی کو ہرا کر تاریخ میں پہلی بار اولمپک گولڈ میڈل جیت لیا۔ مینز ٹیم سائیکلنگ ایونٹ میں برطانیہ کی سکائی ٹیم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سپین دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا۔ مینز بیڈ منٹن مقابلوں میں چین کے چن لانگ نے سونے‘ ملائیشیا کے لی چانگ وائی نے سلور اور ڈنمارک کے وکٹر ایکسلسن نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ میگا ایونٹ میں اگر مجموعی تمغوں کی بات کی جائے تو امریکا کی اجارہ داری ابھی تک برقرار ہے۔ امریکا انتالیس گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جن میں چاندی کے چھتیس اور کانسی کے تینتیس تمغے شامل ہیں۔ برطانیہ چھبیس گولڈ‘ بائیس سلور اور پندرہ براونز میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ چین کا تئیس سونے‘ اٹھارہ چاندی اور چھبیس کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔