Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمنی نے کنفیڈریشن کپ فٹبال کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا

جرمنی نے کنفیڈریشن کپ فٹبال کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا
July 3, 2017

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جرمنی نے کنفیڈریشن کپ فٹبال کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا،فیصلہ کن معرکے میں  کوپا امریکا کی فاتح  چلی کی ایک نہ چلنے دی ۔

تفصیلات کےمطابق جرمنی نے کنفیڈریشن کپ فٹبال کی ٹرافی پر قبضہ جما لیافیصلہ کن معرکے میں  کوپا امریکا کی فاتح  چلی کی ایک نہ چلنے دی  جرمنی نے  صفر کے مقابلے میں ایک گول سے میدان مار کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے لیے خوب پسینہ بہایا ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں  جرمنی کے اسٹار کھلاڑی لارس ستيندل نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ دوسرے ہاف میں چلی نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن جرمنی کی دفاع حکمت عملی نے حریف ٹیم کی تمام تر کوششیں ناکام بنا دیں۔ کنفیڈریشن فٹبال کپ کےبہترین گول کیپر کا اعزاز چلی کے  کلیڈو بریو نے حاصل کیا۔ گولڈن بال کے  ایوارڈز جرمنی کے  جولیئن ڈریکسر ، لیآن گو ریز اور چلی کے الیکس سانچز کو دیئے گئے ،  گولڈن بوٹ کے تینوں ایوارڈز جرمنی کے لار سٹندل ،ٹمو وارنر اور لیان گوریز جیتنے میں کامیاب رہے۔ 

فیفا کنفڈریشن کپ کا فئیر پلے ایوارڈ بھی جرمنی کے حصہ میں آ یا جبکہ تیسری پوزیشن کیلئے  پر تگال نے میکسیکو کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔