ابن بیورن(ویب ڈیسک)جرمنی میں ایک گاڑی ٹرین کی زدمیں آگئی،حادثے میں دوافرادہلاک اوربیس زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مسافرٹرین جرمن شہراوزنابرآکھ سے ابن بیورن جارہی تھی کہ اچانک ایک گاڑی اس سے ٹکراگئی ۔
حادثے میں دوافرادہلاک اوربیس زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے،تمام زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیاہے ،پولیس کاکہناہے کہ حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔