Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمنی میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر

جرمنی میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر
January 11, 2019
برلن (92 نیوز) شدید سردی اور پھر برف باری سے موسمی تبدیلی نے جہاں جرمن شہریوں کے دل خوش کردئیے وہیں زحمت بھی ثابت ہوئی۔ جرمنی میں شدید برف باری کے باعث عمارتیں ، سڑکیں اور درخت برف کی موٹی چادر تلے چھپ گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت برف ہٹانے کام شروع کیا مگر ناکام رہے۔ اس کے بعد حکام نے ایمرجنسی صورتحال میں  برف ہٹانے کا کام فوج کے ذمہ لگادیا۔ شدید برف باری سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ رواں ہفتے کے آغاز سے ہی تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا جبکہ شدید برف باری کے بعد ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔