Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمنی میں روایتی سالانہ ہائی لینڈ گیمز کا انعقاد

جرمنی میں روایتی سالانہ ہائی لینڈ گیمز کا انعقاد
August 4, 2018
برلن ( 92 نیوز) جرمنی میں روایتی ہائی لینڈگیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے حصہ لیا۔ جرمنی میں منعقد ہونے والے اسکاٹ لینڈ کے ان روایتی کھیلوں میں درخت کے تنے دور تک اچھالنے،وزنی بال اٹھانے اور بانس کے ذریعے بھاری بوریاں اچھالنے سمیت کئی دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تین روزہ مقابلوں میں ملک بھر سے آنے والے سینکڑوں خواتین اور مرد کھلاڑیوں نے حصہ لے کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ایونٹ کے دوران روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے شرکاء لطف اندوز ہوئے۔