Saturday, July 27, 2024

جرمنی میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم‘ چار افراد ہلاک‘ سیکڑوں زخمی

جرمنی میں دو مسافر ٹرینوں میں تصادم‘ چار افراد ہلاک‘ سیکڑوں زخمی
February 9, 2016
برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جرمنی کے جنوبی صوبہ باویریا کے قریب پیش آیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دو آمنے سامنے سے آنے والی دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے درجنوں لوگ شدید زخمی جبکہ متعدد ہلاک ہوئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے نے چار مسافروں کی ہلاکت اور 150 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ٹرینوں کا تصادم اس قدر ہولناک تھا کہ ٹرینیں پٹڑی سے نیچے جا گریں جس سے متعدد بوگیاں الٹ گئیں۔ حادثے کے فوری بعد بڑی تعداد میں ایمرجنسی ڈاکٹرز‘ ایمبولینسیں اور ہیلی کاپٹرز امدادی کاموں کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور بوگیوں کے ملبے میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔ آٹھ ہیلی کاپٹرز بھی امدادی کاموں کیلئے طلب کر لیے گئے جو زخمیوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ تاحال حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔