جرمنی میں حلوہ کدو سے بنی کشتیوں کی ریس

برلن ( 92 نیوز)جرمنی کے شہر لوہمر میں ایک دلچسپ بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شامل کشتیاں عام نہیں بلکہ بہت ہی منفرد تھیں۔
جی جناب یہ بڑے بڑے حلوہ کدو یعنی یمپکنز سے بنی کشتیوں کا مقابلہ تھا ، جس میں 8 مرد اور 8 خواتین شریک ہوئیں۔
مقابلہ شروع ہوا تو شرکا نے ایک دوسرے سے مات لینے کی خوب تگ و دو کی ، اپنی ٹیموں کی سپورٹ کیلئے جھیل کنارے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔