Tuesday, December 6, 2022

جرمنی : لڑائی سے تنگ شخص نے بیوی سے تعلق توڑنے کے بعد روز مرہ کی ہر چیز کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا  

 جرمنی : لڑائی سے تنگ شخص نے بیوی سے تعلق توڑنے کے بعد روز مرہ کی ہر چیز کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا  
برلن(ویب ڈیسک) جرمنی میں روز روز کی لڑائیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنی بیوی سے قطع تعلق کر لیا مگر یہ جدائی کچھ عجیب سی ہےاس شخص کو ایماندار کہیں یا بے وقوف جس نے روز مرہ کی ہر چیز کو دو حصوں میں تقسیم کر ڈالا۔ کہتاہے بیوی سے محبت نہیں رہی ہر چیز کا ہوگا بٹوارا۔ تفصیلات کے مطابق خاوند کو بیوی راس نہ آئی بس پھر ہوئی لڑائی پھر ایسی جدائی کہ گھر کی ہر چیز میں نظر آئی بے وفائی۔ بدقسمت خادند دماغ سے بھی تھوڑا پیدل معلوم ہوتا ہےموصوف نے لڑنے جھگڑنے کے بعد ٹی وی کے کئے دو حصے،گاڑی بھی کاٹ ڈالی ،کرسیاں ، بیڈ ، میز ہر چیز کو الیکٹرک آری سے دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ سوشل میڈیا پر بے وقوف شوہر کےخوب چرچے ہورہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ بیوی کیا ردعمل ظاہر کرتی ہے۔ 2 3 4 - Copy 5 - Copy 6