Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمنی: حملہ آور نے کرسمس مارکیٹ پر ٹریلر چڑھا دیا، 12 افراد ہلاک

جرمنی: حملہ آور نے کرسمس مارکیٹ پر ٹریلر چڑھا دیا، 12 افراد ہلاک
December 20, 2016

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن کی پرہجوم مارکیٹ میں ایک شخص نے کرسمس کی خریداری میں مصروف لوگوں پر ٹرالر چڑھا دیا جس سے بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ قیصر ولیم چرچ کے قریب مارکیٹ میں پیش آیا جہاں سیکڑوں افراد کرسمس کی شاپنگ کر رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور نے ٹریلر جان بوجھ کر لوگوں پر چڑھایا۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے ڈرائیور نے دن میں ٹریلر اس علاقے میں لا کر کھڑا کردیا تھا اور شام کو جب برلن کی اس مارکیٹ میں سیکڑوں افراد موجود تھے اس نے یہ ٹریلر لوگوں پر چڑھا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کوگرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس کا معاون ہلاک ہو گیا ہے۔ 

واقعے کے بعد بڑی تعداد میں ایمبولینسیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے پچاس سے زائد زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اس سے پہلے 14جولائی کو فرانس کے شہر نیس میں تیونس کے ایک شخص نے بائیس ٹن وزنی ٹریلر لوگوں پر چڑھا دیا تھا جس میں چھیاسی افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔