Saturday, July 27, 2024

جرمنی،نسل پرست جماعت کی کانفرنس کےموقع پرجھڑپیں، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی،درجنوں گرفتار

جرمنی،نسل پرست جماعت کی کانفرنس کےموقع پرجھڑپیں، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی،درجنوں گرفتار
May 1, 2016
برلن(ویب ڈیسک)جرمنی  میں نسل پرست جماعت کی کانفرنس کے موقع پر انسانی حقوق کے علمبر داروں اور پولیس میں شدید جھڑپیں متعدد افراد زخمی ، درجنوں گرفتارنسل پرستوں نے جرمنی میں عیسائیت کی بالادستی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق  جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں  پولیس اور انسانی مساوات کے حامیوں میں اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب انتہا پسندی کے مخالفوں نے  اے ایف ڈی کے رہنماؤں کو کانفرنس ہال میں جانے سے روکنا چاہا۔ کانفرنس کے شرکا  سے خطاب میں فراؤک پیٹری نے کہاکہ اے ایف ڈی   اکثریت کے خیالات کی نمائندہ ہے جارج میتھوئن کا کہنا تھا یورپ میں عیسائیت کو  بالادستی حاصل ہونی چاہئے،دوسری طرف  ہیمبرگ  میں بائیں  بازو کے کارکنوں کی یوم مئی کی مناسبت سے مشعل بردار ریلی کے شرکا اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں ۔پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس پھینکی اور لاٹھی چارج کیا جبکہ  ریلی کے شرکا نےپولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں۔