Saturday, September 24, 2022

جراسک ورلڈ فالن کِنگ ڈم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

جراسک ورلڈ فالن کِنگ ڈم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

لاس اینجلس (92 نیوز) معروف جراسک پارک سیریز کی نئی فلم  جراسک ورلڈ فالن کِنگ ڈم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ نوبلر کا آتش فشاں پھٹنے کےدہانے پر ہے جس سے وہاں موجود ڈائنو سارز کی نسل ختم ہونے کا خطرہ  پیدا ہوگیا ہے۔

ڈائنو سارز کو بچانےکیلئے ایک ریسکیو ٹیم جزیر ے پر جاتی ہے لیکن اس دوران اُن کی اپنی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

فلم میں کرس پریٹ،برائس ڈیلس ہاورڈ،جیف گولڈ بلوم ۔بی ڈی وانگ اور ٹوبی جونز مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔ اور یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی  ایکشن سے بھرپور فلم   بائیس جون کو  بڑے پردے پر تہلکہ مچائے گی۔