Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جراثیم کش کیمیکلز کے انجکشن استعمال کرنیکی بات طنز تھی، ٹرمپ

جراثیم کش کیمیکلز کے انجکشن استعمال کرنیکی بات طنز تھی، ٹرمپ
April 25, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے طنزیہ طور پر کورونا وائرس مارنے کیلئے جراثیم کش کیمیکلز کے انجکشن استعمال کرنے کی بات کی تھی۔ صحافیوں کے سوالوں سے بچنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ، ٹاسک فورس کی پریس بریفنگ اچانک چھوڑ کر چلے گئے۔ کورونا وائرس کو مارنے کیلئے جراثیم کش کیمیکلز کے انجکشن لگانے کا مشورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یومیہ ٹاسک فورس بریفنگ میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا لیکن صحافیوں کے چبھتے سوالوں سے بچنے کیلئے پہلے ہی بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ اس سے قبل اوول آفس میں ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ بیان طنزیہ انداز میں دیا تھا۔