Saturday, December 3, 2022

جذبہ خیر سگالی کے تحت 147 بھارتی ماہی گیر رہا

جذبہ خیر سگالی کے تحت 147 بھارتی ماہی گیر رہا

اسلام آباد (92 نیوز) جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے ایک سو سنتالیس بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہی گیروں کو کراچی کی ملیر جیل سے رہا کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کو ٹرین کے ذریعے لاہور لایا جائے گا جہاں سے کل ان کو براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ماہی گیروں کو مارین بارڈر پر غیر قانونی ماہی گیری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اور ماہی گیر اپنا جیل کا دورانیہ مکمل کر چکے ہیں۔