Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

 جذبہ خیرسگالی ، 220 بھارتی ماہی گیررہا

 جذبہ خیرسگالی ، 220 بھارتی ماہی گیررہا
December 25, 2016

 کراچی(92نیوز)بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود پاکستان نے ایک بار پھر جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کردیا، کراچی میں لانڈھی جیل سے220 بھارتی ماہی گیروں کو آزادی مل گئی۔

تفصیلات کےمطابق ہندو انتہاء پسند مودی سرکار کی بےجا تنقید اور من گھڑت الزامات کے باوجود پاکستان نے اس بار بھی جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کردیا، کراچی میں لانڈھی جیل سے دو سو بیس بھارتی ماہی گیروں کو آزادی مل گئی، بھارتی ماہی گیروں کو کینٹ اسٹیشن سے علامہ اقبال ایکسپریس میں لاہور روانہ کیا گیا۔ سماجی رہنما فیصل ایدھی نے کینٹ اسٹیشن پر بھارتی ماہی گیروں کو تحائف اور کپڑوں سمیت رخصت کیا۔ لاہور پہنچنے کے بعد ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کی تحویل میں دیا جائے گا۔