Friday, February 3, 2023

جدہ سے کراچی کی حج پرواز چوبیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی

جدہ سے کراچی کی حج پرواز چوبیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی
کراچی (92 نیوز) جدہ سے کراچی کی حج پرواز چوبیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی ۔ پرواز نے آج شام کراچی آنا تھا لیکن اب کل شام تک پہنچے گی۔ باکمال لوگوں کی لاجواب سروس سے حجاج کرام بھی محفوظ نہ رہے سکے۔ جدہ سے حجاج کرام  لانے کے لئے اسلام آباد سے جانے والی پرواز میں فنی خرابی ہو گئی۔ طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اب جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز 3012 چوبیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ پرواز نے آج شام 5 بجکر 40 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا لیکن اب یہ  پرواز بدھ کی شام پونے چھ بجے کراچی پہنچے گی۔ پرواز میں تاخیر کی وجہ سے حاجیوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ خواتین اور بزرگ ائیر پورٹ پر پریشان  ہیں جبکہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز کے تمام حجاج کو قیام و طعام کی تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔