Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جدہ ، خواتین نے گاڑی چلانے کی تربیت حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا

جدہ ، خواتین نے گاڑی چلانے کی تربیت حاصل کرنے کا عمل شروع کر دیا
March 10, 2018

جدہ (92 نیوز) سعودی خواتین کے سڑکوں پر گاڑیاں دوڑانے کا وقت جوں جوں قریب آرہا ہے ڈرائیونگ کیلئے قائم کئے گئے تربیتی مراکز پر رش بھی بڑھنے لگا ہے ۔
جدہ کی مقامی خاتون فاطمہ سالم نے بھی ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دی ہے ۔ تیس سالہ فاطمہ ایم اے کی طالبہ ہیں اور جلد از جلد گاڑی سیکھنا چاہتی ہیں ۔
کار ریس کے مقابلوں میں حصہ لینے والی اطالوی خاتون فرانسیس کابارڈینی تربیتی سنٹر میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھاتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی خواتین کا شوق انہیں بہت جلد بہترین ڈرائیور بنا سکتا ہے ۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گذشتہ برس شاہی فرمان میں خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی اٹھا دی تھی ۔ فرمانروا کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں خوب سراہا گیا ۔