Sunday, September 25, 2022

جدا راہوں کے مسافر لاہور میں جلوہ افروز

جدا راہوں کے مسافر لاہور میں جلوہ افروز
لاہور (92نیوز) لاہور میں آج دو جدا راہوں کے مسافر جلوہ افروز ہو رہے ہیں۔ دونوں کی راہیں تو الگ الگ ہیں مگر مصروفیات ایک سی ہیں۔ جی ہاں ریہام خان لندن سے لاہور پہنچ چکی ہیں جبکہ کپتان بھی بنی گالہ سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ اسے حسن اتفاق کہیں یا قسمت کا کھیل۔ عمران خان بنی گالہ سے لاہور پہنچ کر شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک ہو رہے ہیں۔ دلچسپ امر تو یہ ہے کہ عمران خان بذریعہ جہاز لاہور پہنچنے والے تھے مگر پھر اچانک پروگرام تبدیل ہوا اور براستہ موٹروے آنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب یہ فیصلہ ریہام خان کی ایئرپورٹ میں موجودگی کی وجہ سے تو نہیں تبدیل کیا گیا۔ اس کی تو خبر نہیں مگر دونوں کی ایک ہی شہر میں موجودگی مرکز نگاہ ضروری ٹھہری۔