جج ویڈیو اسکینڈل ، مریم نواز اور شریف سے مزید تفتیش ہوگی

اسلام آباد ( 92 نیوز) جج ویڈیو اسکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز اور شہباز شریف سے مزید تفتیش کا عندیہ دے دیا ہے ۔
جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا ، ذرائع کا کہنا ہے جج کی ریکارڈنگ ناصر بٹ نے اکیلے نہیں کی ، ناصر بٹ کیساتھ مزید کردار بھی شامل تھے ، ایف آئی اے جج کی ویڈیو ریکارڈنگ میں اعانت کرنے والے کردراوں کو تلاش کر رہی ہے ۔
ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز اور شہباز شریف سے مزید تفتیش کا عندیہ بھی دے دیا ، مریم نواز اور شہباز شریف سے ابتک ابتدائی تفتیش کی گئی ہے ، تحقیقات میں شواہد آنے پر دونوں شخصیات سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے ناصر بٹ کی ویڈیو میں اعانت کرنے والے کرداروں کا جلد پتہ چلا لیا جائے گا ۔