Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جج شوکت عزیز صدیقی کا اپنی برطرفی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

جج شوکت عزیز صدیقی کا اپنی برطرفی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ
October 12, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد کے بر طرف جج جسٹس شوکت عزیز نے اپنی برطرفی  کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وکلاء سے مشاورت مکمل کر لی۔ پیر کو برطرفی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا جائے گا۔ جوڈیشل کونسل کے فیصلے کی تحریری کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ 39 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا جس میں قرار دیا کہ جسٹس شوکت صدیقی نے کونسل پر جانبدار  ہونے  کا موقف اپنایا۔ اعلی عدلیہ کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی، الزامات عائد کیے، چیف جسٹس صاحبان کی آزادی اور تشخص  عوام میں  خراب کیا لیکن دفاع میں کچھ پیش نہیں کیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی ایس آئی  کے دباو سے متعلق شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی نفی کی۔ فیصلے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ شوکت عزیز صدیقی اپنے گھر پر فوجی افسران سے کیوں ملے؟۔ چیف جسٹس کو ملاقات سے آگاہ کیوں نہیں کیا گیا ؟۔ فوجی افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہیں کی؟۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔