Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جج اپنا کام کرنے کے سوا ہر کام کر رہے ہیں، بلاول کا ٹویٹر پیغام

جج اپنا کام کرنے کے سوا ہر کام کر رہے ہیں، بلاول کا ٹویٹر پیغام
January 21, 2018

کراچی (92 نیوز) نوازشریف کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بھی عدلیہ پر تنقید کی راہ اپنا لی۔ ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جج اپنا کام کرنے کے سوا ہر کام کر رہے ہیں جس سے انصاف متاثر ہو رہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی سابق وزیراعظم نوازشریف کے نقش قدم پر چل نکلے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دو سال سے لاء ریفارمز کمیشن کا اجلاس نہ ہونے پر سوال اٹھا دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاء ریفارمز کمیشن قائم ہے لیکن دو ہزار پندرہ سے اس کا کوئی اجلاس نہیں۔

انہوں نے ججز پر سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ججز اپنا کام کرنے کے سوا ہر کام کر رہے ہیں جس سے انصاف متاثر ہو رہا ہے۔