جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان میں تہلکہ خیز انکشافات ، نوازشریف کے نمائندوں نے رابطہ کیا
اسلام اباد (92 نیوز) جج ارشد ملک کے حلفیہ بیان میں تہلکہ خیز انکشافات ہو گئے۔ جج ارشد ملک نے بتایا نوازشریف کے نمائندوں نے رابطہ کیا ۔ میری ملتان کی ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا اور مرضی کا بیان ریکارڈ کرنے کا کہتے رہے۔
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جج کے حلفیہ بیان کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔
جج ارشد ملک نے کہا نوازشریف کو بری کرنے کیلئے مجھے دھمکیاں دی گئیں۔ 6 اپریل 2019 کو جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ناصر بٹ نے نوازشریف کی موجودگی میں فیصلہ دباؤ میں آکر دینے بارے بیان دینے کا کہا۔
جج ارشد ملک نے بیان حلفی میں کہا حسین نواز نے 50 کروڑ روپے کی پیشکش اور غیرملکی شہریت آفر کی۔ حسین نواز نے کہا اس بنیاد پر استعفیٰ دو کہ میں العزیزیہ کے فیصلے پر شرمندہ ہوں۔
جج ارشد ملک کا کہنا تھا العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ میرٹ پر دیا۔ بغیر کسی خوف کے عدلیہ کے وقار کو مقدم کرتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ کیا۔