Saturday, February 4, 2023

جج ارشد ملک کی برطرفی نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت، سزا ختم کی جائے، شہباز، مریم

جج ارشد ملک کی برطرفی نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت، سزا ختم کی جائے، شہباز، مریم
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کہتے ہیں لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا فیصلہ نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیا جائے۔ شہبازشریف نے جج ارشد ملک کی برطرفی پر ردعمل میں کہا کہ ثابت ہوگیا جج نے انصاف پہ مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا، تھا اور تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے ٹرین حادثے میں سکھ یاتریوں کی وفات پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔ مزید کہا کہ شاہ حسین ایکسپریس اور ویگن میں تصادم کے باعث 15 سکھ یاتریوں کے انتقال کی خبر پر دکھ ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1279009243656523777?s=20 مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے ٹویٹ کیا مقبول ترین سیاست دان کی بے گناہی پر وقت کا فیصلہ آگیا، ثابت ہوگیا کہ نوازشریف کو کس طرح سزائیں دی گئیں۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1279007872140152841?s=20 انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک کی برطرفی کے فیصلے نے نواز شریف پر ہی نہیں، عدل و انصاف کے دامن پر لگا ایک بڑا داغ دھویا ہے۔ اب عدلیہ کے وقار اور انصاف کا تقاضہ ہے کہ داغدار جج کے داغدار فیصلوں کو بھی پھاڑ پھینکا جائے۔