جج،وزیر اعظم اور وزیر اعلی سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے:شہباز شریف
لاہور(92نیوز)جج، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیےکیونکہ احتساب کے بغیر کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
لاہور میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہناتھا کہ پنجاب میں لاہور کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جج، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ احتساب کے بغیر کوئی ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں ۔