Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ججز کے خلاف ریفرنس ، پنجاب بار اور لاہور بار کا آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

ججز کے خلاف ریفرنس ، پنجاب بار اور لاہور بار کا آج کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان
June 14, 2019
 لاہور (92 نیوز) ججز کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر وکلا تقسیم ہو گئے۔ پنجاب بار کونسل کے ارکان اور لاہور بار کونسل ایسوسی ایشن نے ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے دس ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ججز کے خلاف ریفرنس کے معاملے وکلا تنظمیوں کی ہڑتال کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل بلاتاخیر ججز کیخلاف ریفرنسوں پر فیصلہ کرے۔ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی آج ہڑتال سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔ ہڑتال سے لاتعلقی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کے اجلاس میں کیا گیا۔ ہڑتال سے لاتعلقی کی قرارداد سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن فیاض احمد رانجھا  نے پیش کی۔ اس موقع پر اجلاس میں بدنظمی بھی ہوئی اور وکلا نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔