Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ججز نظربندی کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ججز نظربندی کیس، انسداد دہشتگردی عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
April 8, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) ججز نظربندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ طلبی کے باوجود سابق صدر گزشتہ اڑھائی سال سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دوران سماعت جب فاضل جج نے استفسار کیا کہ پرویز مشرف کہاں ہیں اور وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے تو ان کے وکیل اختر شاہ نے مؤقف اپنایا کہ وہ حکومتی اجازت سے علاج کی غرض کے لئے  بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا انہوں نے عدالت سے کوئی اجازت لی۔ کیا ایسا کوئی قانون موجود ہے کہ دہشت گردی کے زیرسماعت مقدمے کا ملزم عدالت کو بتائے بغیر بیرون ملک جا سکتا ہے۔ فاضل جج نے پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور پولیس کو حکم دیا کہ وارنٹ کی تعمیل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 22اپریل تک عدالت مین پیش کیا جائے۔ اس سے قبل بھی سابق صدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے تاہم ان کی دررخواست پر عدالت نے فیصلہ معطل کر دیا تھا۔ ججز نظربندی کی 65 سے زائد سماعتیں مکمل ہو چکی ہیں اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اکتوبر 2013 سے اب تک ایک مرتبہ بھی عدالت  پیش نہیں ہوئے۔ غازی رشید قتل کیس میں بھی ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہو چکے ہیں جبکہ سنگین غداری کیس میں بھی عدالت نے انہیں طلب کر رکھا ہے۔