جتوئی میں رشتہ نہ دینے پر لڑکے والوں کا لڑکی کے گھر پر دھاوا،متعددافرادزخمی

جتوئی ( 92 نیوز) جتوئی میں رشتہ نہ دینے کی رنجش پر لڑکے والوں نے لڑکی کے گھر پر دھاوا بول دیا، دونوں جانب سے ڈنڈے ، لاٹھیوں ، اینٹوں کے آزادانہ استعمال پر متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔
جتوئی کے علاقے میں رشتہ نہ دینے کی رنجش پر لڑکے والے بمعہ عزیز و اقارب لڑکی کے گھر پر حملہ آور ہو گئے جس پر لڑکی والوں نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی ، فریقین نے ڈنڈے ، لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا جس سے دونوں کے ہی متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔