Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جتوئی شہر ریسکیو 1122 کی عمارت بننے کے باوجود ریسکیو کی سہولت سے محروم

جتوئی شہر ریسکیو 1122 کی عمارت بننے کے باوجود ریسکیو کی سہولت سے محروم
February 22, 2021

جتوئی (92 نیوز) 4لاکھ سے زائد نفوس پر مشتمل جتوئی شہر ریسکیو 1122 کی عمارت بننے کے باوجود ریسکیو کی سہولت سے محروم ہے ۔جبکہ گزشتہ دور حکومت میں مکمل ہونے والی عمارت وقت گزرنے کے ساتھ بوسیدہ ہورہی ہے۔

جتوئی کے شہریوں کے لیے آفات یا حادثات کے دوران قیمتی انسانی زندگیاں بچانے والے ادارے ریسکیو 1122 کی عمارت کئی سال قبل بنائی گئی۔ لیکن تاحال نا تو عمارت کو فعال کیا گیا اور نہ ہی 1122کا عملہ تعینات ہوسکا۔

ریسکیو1122 کی عمارت فعال نہ ہونے کی وجہ سے میڈیکل ایمرجنسی کے دوران متعدد قیمتی جانوں کا نقصان بھی ہوچکا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکیو1122 کی عمارت میں عملی تعینات کر کے فعال کیا جائے تاکہ مشکل حالات میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔