Saturday, July 27, 2024

جتنے مرضی مقدمات درج کرلئےجائیں مجھے ڈرایانہیں جاسکتا : عارف علوی

جتنے مرضی مقدمات درج کرلئےجائیں مجھے ڈرایانہیں جاسکتا : عارف علوی
April 9, 2017
کراچی (92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جتنے چاہے مقدمات درج کر لیں  ڈرایا دھکایا نہیں جاسکتا خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ عام شہریوں کو پانی نہیں مل رہا ہے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے ایک ہزار سے زائد وی آئی پیز کو مفت پانی دے رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے ارکان صوبائی اسمبلی اور کلفٹن  سے منتخب کونسلرز کے ساتھ پریس کانفرنس کی ۔ بتایا کہ پانی مانگنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی حالانکہ احتجاج پرامن تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ  کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے  چیف ایگزیکٹو نے منتخب نمائندوں کو دفتر سے نکال دیا  تیسرے روز عمارت کو تالے لگادیئے گئے ۔ عارف علوی کے مطابق انہوں نے ایس ایچ او کی گردن نہیں دبائی صرف بات کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کے حکام نے ملاقات کی اور انکشاف کیا کہ 1285 واٹر ٹینکر وی وی آئی پیز کو مفت دیئے جارہے ہیں  500 روپے کا ٹیکس ان پر لگایا گیا ہے ۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن سیاسی جماعت بن گیا ہے ۔ احتجاج کرنے والے کونسلرز کے علاقوں میں ٹینکر سروس اور ترقیاتی کام بند کردیئے گئے ۔