Tuesday, September 27, 2022

جتنی کرپشن کی داستانیں سندھ میں ہیں اتنی کہیں نہیں، شاہ محمود قریشی

جتنی کرپشن کی داستانیں سندھ میں ہیں اتنی کہیں نہیں، شاہ محمود قریشی
ملتان (92 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ارباب اختیار کی کرپشن کی جتنی داستانیں سندھ میں ہیں اتنی داستانیں کہیں نہیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا جس جس نے بھی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے اس کے احتساب کا وقت آگیا ہے۔ ایون فیلڈ فیصلے سے متعلق بولے کل نواز شریف اور شہباز شریف کی بریفنگ کے الفاظ میں بہت تضاد اور فرق تھا۔ یہ کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بلکہ کرپشن کا کیس تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری کو گرفتار کر لیا گیا  جو اسلحہ برآمد ہوا وہ ٹی وی پر لوگوں نے دیکھا۔