Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جب تک درگاہوں سے تعلق رہا ملک کے حالات بہتر رہے : پرویز رشید

جب تک درگاہوں سے تعلق رہا ملک کے حالات بہتر رہے : پرویز رشید
April 7, 2016
لاہور (92نیوز) وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جب تک حکومتوں کا درگاہوں سے تعلق رہا ملک کے حالات بہتر رہے۔ اور جب درگاہوں پر حملے کرنے والوں سے رشتہ جوڑا تو دہشت گردی نے جنم لیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گرد عبادت گاہیں نہیں دیکھتے ہر جگہ جیکٹ پہن کر گھس جاتے ہیں۔ درگاہوں پر حملے کرنے والوں سے رشتہ جوڑنے پر دہشت گردی نے جنم لیا۔ حکومتوں کو ان درگاہوں سے جڑنا ہوگا۔ جب تک حکمران اور حکومتوں نے درگاہوں سے تعلق جوڑا تو ملک کے حالات بہتر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اپنی سیاست چمکانا شروع کی ہوئی ہے۔ دنیا کا کوئی مذہب نہیں جو درگاہوں پر آکر دعا نہ مانگتے ہوں۔ خودکش حملے کی جیکٹ کسی درگاہ سے نہیں بنتی۔