جب اپوزیشن استعفے دے گی وزیراعظم نہیں الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا ، احسن اقبال
لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا جب اپوزیشن استعفے دے گی وزیراعظم نہیں الیکشن کمیشن انتخابات کروائے گا۔ وزیراعظم کا بھی نیا الیکشن ہو گا۔
احسن اقبال نے کہا محمد زبیر کی آرمی چیف سے ذاتی ملاقات تھی۔ ن لیگ نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ اب کوئی قیادت کو بتایے بغیر عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا لوٹوں کو قبول کرنا عوام کے سیاسی شعور کی توہین ہے۔ پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کا ایک ہی راستہ ہے وہ آئین کا راستہ ہے۔ پاکستان کو جمہوریت اور قائد اعظم کے راستے پر چلانے سے ہی ترقی کر سکتا ہے۔ اے پی سی میں فیصلہ نہیں ہوا لیکن ہر الیکشن میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پارٹی میں نہ لیا جائے۔ الیکشن کے سیاسی موسمی پرندوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔