Saturday, September 14, 2024

جاگیردارانہ نظام جمہوریت کی ضد ہے ، خالد مقبول

جاگیردارانہ نظام جمہوریت کی ضد ہے ، خالد مقبول
July 11, 2021

کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم کے کنوینر خالد مقبول کا کہنا ہے جاگیردارانہ نظام جمہوریت کی ضد ہے۔

خالد مقبول نے آرٹس کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا ذہن کی آزادی کے بغیر باقی تمام آزادیاں کسی کام کی نہیں۔ نوجوان کھڑے ہونگے تو پاکستان کھڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیے کہ جناح کا پاکستان اچھا تھا یا بھٹو کا پاکستان۔ جاگیردارانہ نظام جمہوریت کی ضد ہے۔ سیاست کرنے کی نہیں سیاست کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ میں نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ آگے آئیں اور ملکی سیاست کی باگ ڈور سنبھالیں۔