جاپان کے شہر اوساکا میں زلزلےکے شدید جھٹکے،تین افرادہلاک
ٹوکیو ( 92 نیوز) جاپان کے شہر اوساکا میں زلزلےکے شدید جھٹکوں نے شہر کے درو دیوار ہلا دیئے ، زلزلے کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ، ہزاروں گھروں کی بجلی بھی معطل ہوگئی۔
جاپانی شہر اوساکا میں آنیوالے خطرناک زلزلے سے بھاری جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے آیا۔زلزلے کا مرکز اوساکا کا شمالی علاقہ تھا ، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک 9 سالہ بچی بھی شامل ہے۔
دوسری جانب ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی جبکہ بلٹ ٹرین سروس بھی معطل ہو گئی ہے، زلزے کے باعث ایک لاکھ سے زائد گھروں میں گیس کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ہے ۔
جاپان میٹریو لوجیکل ایجنسی کے مطابق علاقے میں سونامی کا خطرہ نہیں جبکہ حکام کی طرف سےمزید آفٹر شاکس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔