Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جاپان نے کارگوخلائی جہاز سپیس سنٹر بھیج دیا

جاپان نے کارگوخلائی جہاز سپیس سنٹر بھیج دیا
December 10, 2016

 ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان نے کارگو خلائی جہاز انٹر نیشنل اسپیس سنٹر بھیجا ہے جو خلائی اسٹیشن کیلئے  رسد لے جانے کے علاوہ خلامیں موجود کچرے کی صفائی بھی کرے گا ۔

تفصیلات کےمطابق جاپانی کارگو خلائی جہازسات سو میٹرطویل آلے کی مدد سے زمین کے مدار  میں موجود کوڑے کرکٹ کی صفائی بھی کریگا ۔  ایلمونیم اور سٹیل کے تاروں سے بنا  آلہجال سے مشابہ ہے جو مدار میں موجود راکٹوں کے خالی خول ،بیکارمصنوعی مواصلاتی  سیارے ،،شیشے کے ٹکڑوں اور پینٹ کے ذرات کی صفائی کرے گا ۔خلائی دور کے آغاز کے بعد سے اب تک خلا میں تقریباً ایک کروڑ ٹن کوڑا جمع ہو چکا ہے جن میں سے بعض  اشیا تو آٹھائیس ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کر رہی ہیں اور ان کے مصنوعی مواصلاتی سیاروں سے ٹکرانے کا خطرہ بھی ہے ۔ سٹورک نامی خودکار کارگو خلائی جہاز شمالی بحرالکاہل میں ٹنگاشیما خلائی مرکز روانہ ہوا جو توانائی خارج کر کے بیکار اشیا کا مدار تبدیل کردیگا جس سے وہ خود بخود جل جائیں گی۔