Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جاپان میں7.3شدت کازلزلہ،11افرادہلاک،کئی ملبےمیں دب گئے

جاپان میں7.3شدت کازلزلہ،11افرادہلاک،کئی ملبےمیں دب گئے
April 16, 2016
ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان کےجنوبی علاقے کماتو میں دودن کے دوران دوسری بار شدید زلزلہ آیا ہےسات اعشاریہ تین کی شدت سے آنے والے زلزلے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ جمعرات کو اسی علاقے میں زلزلے سے نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق ہفتے کی علی الصبح  آنے والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ ایک تھی  جس کے بعدعلاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے زلزلے سے گیارہ افراد ہلاک  ہوئےجبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں برقی نظام کے تعطل سے  ایک لاکھ بانوے ہزار گھرانے متاثر ہوئے ہیں زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں کیلئے فوجی دستے روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ کئی افراد  ملبے تک دبے ہونے کا خدشہ ہے اس سے پہلے جمعرات کو آنے والے زلزلے سے متاثرہ سات ہزار سے زائد افراد کو عارضی خیموں میں رکھا گیا ہے حکام کے مطابق ساحل کے قریب واقع  قصبہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے  قصبے میں موجودسٹی ہال گرنے کا خدشہ ہے جبکہ ایک اسپتال کو محفوظ نہ ہونے کی وجہ سے خالی کرالیا گیا ہےدوسری طرف وزیر اعظم نے امدادی کاموں کیلئے مزید فوجی دستے روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔