جاپان میں ڈرونز کے درمیان ریسنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد

ٹوکیو( 92 نیوز) جاپان میں ڈرونز کے درمیان ریسنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کچھ انوکھاکرنے کی جستجو دل میں لئے دنیا بھر سے کئی انجینئرز نے شرکت کی۔
کھلاڑی اپنے ڈرون کے ذریعے راستے کا بہتر انداز میں تعین کرتے رہے اور آپس میں ٹکرائے بغیر منا سب فاصلے پر تیزی سے اپنا ڈرون اڑاتے ہوئے مقابلہ جیتنے کی کوشش کی ۔