Saturday, October 1, 2022

جاپان میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی

جاپان میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی
بیجنگ ( 92 نیوز ) جاپان کے مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں ، سیلابی ریلے اپنے ساتھ ہر شے بہا لے گئے۔ سینکڑوں گھر، سڑکیں اور زرعی اراضی زیر آب آچکی ہیں جب کہ 30 ہزار بےگھر افراد ایمرجنسی سنٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں ، 54 ہزار ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان بارشوں نے گزشتہ پچاس سال کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ یہ سلسلہ ابھی مزید چند روز تک جاری رہے گا  جس کے نتیجے میں صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔