Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کا آغاز، میزبان ملک کی افتتاحی مقابلے میں فتح

جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کا آغاز، میزبان ملک کی افتتاحی مقابلے میں فتح
September 21, 2019
لاہور (92 نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں رگبی ورلڈ کپ2019 کا آغاز ہوگیا،افتتاحی میچ میں میزبان جاپان نے روس کو دس کے مقابلے میں تیس گول سے شکست دیدی۔ میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی جاپان کے ولی عہد پرنس اکی شینو تھے، تقریب میں جاپانی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ رگبی ورلڈ کپ میں 20 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، ٹورنامنٹ میں آج 3 میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور فجی، دوسرے میں فرانس اور ارجنٹائن جبکہ تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہونگے، ورلڈکپ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔