جاپان میں رگبی ورلڈ کپ کا آغاز، میزبان ملک کی افتتاحی مقابلے میں فتح

لاہور (92 نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں رگبی ورلڈ کپ2019 کا آغاز ہوگیا،افتتاحی میچ میں میزبان جاپان نے روس کو دس کے مقابلے میں تیس گول سے شکست دیدی۔
میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی جاپان کے ولی عہد پرنس اکی شینو تھے، تقریب میں جاپانی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی گئی۔
رگبی ورلڈ کپ میں 20 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، ٹورنامنٹ میں آج 3 میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور فجی، دوسرے میں فرانس اور ارجنٹائن جبکہ تیسرے میچ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہونگے، ورلڈکپ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔