جاپان میں دنیا کے سب سے بڑے پیٹ شو کا انعقاد
ٹوکیو( 92 نیوز) جاپان کررہا ہے رواں برس میزبانی دنیا کے سب سے بڑے سالانہ پیٹ شو کی، جس کا تھیم پالتو جانورں کی صحت مند اور خوشگوار زندگی رکھا گیا ہے۔
شو میں 22 ممالک سے 503 کمپنیاں اپنی پراڈکٹس کی نمائش کررہی ہیں، جن میں پالتو جانوروں کیلئے خوراک اور ادویات بھی شامل ہیں ۔
نمائش میں بلیوں کیلئے مچھلی کی شکل کا چیز کیک بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کو پرام میں ڈالے نمائش میں گھومتے رہے ۔