Friday, September 30, 2022

جاپان میں جہانگیرخان کی خدمات میں یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا گیا

جاپان میں جہانگیرخان کی خدمات میں یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا گیا

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کھیل کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔

اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 555 میچوں میں لگاتار کامیابی حاصل کی جو آج تک ورلڈ ریکارڈ ہے۔

جہانگیر خان کو عنقریب دورہ جاپان کی دعوت بھی دی جائے گی جہاں ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

جہانگیر خان اپنے کیرئیر میں 6 بار ورلڈ اسکواش چیمپئن اور 10 مرتبہ برٹش اوپن جیت چکے ہیں جب کہ وہ 6 سال تک ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر بھی رہے ہیں۔