Saturday, October 1, 2022

جاپان فارمولا ون ریس ، لوئس ہملٹن نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی

جاپان فارمولا ون ریس ، لوئس ہملٹن نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی
ٹوکیو (92 نیوز) جاپان فارمولا ون ریس میں لوئس ہملٹن نے ہمت نہ ہاری اور خطرناک ٹکراؤ کے باوجود سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔ جاپان فارمولا ون ریس کا ایکشن اور تھرل سے بھرپورپریکٹس  سیشن میں ٹائٹل جیتنے کے لیے ڈرائیورز نے خوب تیز رفتاری دکھائی۔ ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی لگن میں شرکا نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ۔ شائقین بھی دلچسپ ریس سے خوب محظوظ ہوئے۔ لیوس ہملٹن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ،لیکن برٹش ڈرائیور ہمت نہ ہارے اور سب سے  پہلے فنش لائن عبور کر کے حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فن لینڈ کے والٹری بوٹاس نے دوسری ،جرمنی کے اسبسٹن ویٹل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔