Saturday, May 18, 2024

جاپانی کار ساز کمپنی کی پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کی پیشکش

جاپانی کار ساز کمپنی کی پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کی پیشکش
December 28, 2015
لاہور (ویب ڈیسک) ایک جاپانی کار ساز کمپنی نے مراعات دینے کی صورت میں پاکستان میں کارسازی کا نیا پلانٹ لگانے کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کام کرنے والی تین جاپانی کار ساز کمپنیوں میں سے ایک نے پیشکش کی ہے کہ جو مراعات چین یا نئی کمپنیوں کو کار سازی کے پلانٹس پر دی جا رہی ہیں وہ انہیں بھی دی جائیں تو وہ نیا کار پلانٹ لگانے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک حکومت کی جانب سے اتنی بڑی پیشکش کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے نئی کار ساز کمپنیوں کیساتھ پرانی کمپنیوں کے نئے پلانٹس پر بھی رعایت ہو تو مسابقت کے ساتھ ساتھ روزگار کو بھی فروغ ملے گا۔