Saturday, December 10, 2022

جاپانی وزیراعظم شنزوایبے سرکاری دورہ پر امریکہ پہنچ گئے، جان کیری، اوباما سے ملاقات اور امریکی کانگریس سے خطاب بھی کرینگے

جاپانی وزیراعظم شنزوایبے سرکاری دورہ پر امریکہ پہنچ گئے، جان کیری، اوباما سے ملاقات اور امریکی کانگریس سے خطاب بھی کرینگے
واشنگٹن (ویب ڈیسک) جاپانی وزیراعظم شنزوایبے سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے۔ جاپانی وزیراعظم امریکی صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے علاوہ امریکی کانگریس سے خطاب بھی کریں گے۔ جاپانی وزیراعظم شنزوایبے بوسٹن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ جان کیر ی سے ملاقات کی۔ دورے کے اگلے مرحلے میں شنزو واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ گمنام سپاہیوں کی یادگار پر حاضری دیں گے اور منگل کو امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کرینگے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں جاپان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات پر ہونے والی پیشرفت پر بات چیت بھی متوقع ہے۔ جاپانی وزیراعظم امریکی سٹیٹ ڈنرمیں بھی شرکت کریں گے جبکہ دورے کے اختتام پر وہ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔ وہ امریکی حکام سے یہ یقین دہانی بھی چاہتے ہیں کہ چین کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکا جاپان کا دفاع کرے گا۔