جاپانی شہر آتامی میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 2 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
آتامی (92 نیوز) جاپان کے شہر آتامی میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے تباہ مچا دی، دو افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔
ایک بڑا پہاڑی تودہ کھسک کر نیچے آبادی پر آن گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی گھروں کو ملیامیٹ کرتے ہوئے انہیں تنکوں کی طرح اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔ بیس افراد بھی لینڈ سلائڈنگ کی زد میں آگئے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
فائربریگیڈ کی گاڑی اور عملہ خوفناک لینڈ سلائڈنگ کو دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوا، لینڈسلائڈنگ کے بعد علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے علاقے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔